اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سیلبرٹی کرکٹ لیگ کی تقریب کے دوران انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکاروں کے نام فاش کر دیے۔ مہوش حیات اس موقع پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود تھیں، جہاں ندا یاسر بھی موجود تھے۔
ندا یاسر کے سوال پر مہوش حیات نے بتایا کہ ہمایوں سعید فلرٹ تو نہیں کرتے، البتہ وہ بہت مذاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمایوں اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کے دوران چھیڑ چھاڑ اور ہلکے مذاق معمول کی بات ہے، تاہم دونوں شادی شدہ ہیں اور ان میں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں ہے۔
ندا یاسر نے مہوش حیات سے پوچھا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکار کون ہیں، جس پر مہوش حیات نے ہمایوں سعید، احسن خان اور فہد مصطفیٰ کے نام لیے۔ اداکارہ نے اظفر رحمان کو اپنا اچھا دوست قرار دیا اور واضح کیا کہ ریٹنگ کے حساب سے سب سے پہلے ہمایوں سعید، پھر احسن خان اور پھر فہد مصطفیٰ ہیں۔









