بلوچسان اسمبلی اجلاس کے دوران مشیرِ کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ مند اور تمپ میں دہشت گردی کے ذریعے ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں۔ ظالم دہشت گرد راستے بند کرکے غریبوں کی گاڑیاں جلا رہے ہیں۔ مند سے تربت کے درمیان سفر کرنے والے ایک بزرگ شخص کی گاڑی بھی دہشت گردوں نے جلا دی۔
ان دہشت گردوں کا زور غریبوں پر نکل رہا ہے۔ اگر یہ بے بس اور غریب لوگوں کی گاڑیاں جلانے تک پہنچ گئے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔ غریب بلوچوں کی گاڑیاں جلانے اور ان پر ظلم کرنے والے دہشت گردوں کا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ہندوستان کے کرائے کے دہشت گرد ہیں، جن کا حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔
ہم سب کو بلوچستان کے حالات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان دہشت گردوں کی سہولت کاری نہیں کرنی چاہیے بلکہ مظلوم بلوچوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ بلوچ قوم اتنی بزدل نہیں کہ کرائے کے دہشت گردوں سے ڈر جائے









