امریکا کے مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایران پر بڑے حملوں کا امکان ہے : امریکی میڈیا کا دعویٰ

16

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایران پر بڑے حملوں کا امکان ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکا میں مڈٹرم الیکشنز تین نومبر کو ہونا ہیں۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایران پر حملہ نومبر سے پہلے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں