کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوںکی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں21جولائی (بروزمنگل) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ، جی او آر، ملک پلانٹ فیڈر وں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کی11kv جبل نور،خروٹ آباد،تکاتو، ویسٹرن بائی پاس، داریم، ادیان ، دوستین فیڈروںسے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی۔
اسی طرح 22جولائی (بروزبدھ) زرغون گرڈاسٹیشن کے 1kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوںپر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں21جولائی کودالبندین گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن 12بجے تک جبکہ حرمزئی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی گئی ہی









