خیبرپختونخوا میں 1349 دہشت گردوں کی فہرست جاری، سر کی قیمتیں کروڑوں میں

29

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی جامع فہرست تیار کرلی ہے جس میں 1349 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے نام، کوائف اور سکیورٹی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر مرتب کی ہے، جسے باضابطہ طور پر وفاقی وزارتِ داخلہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کے سر کی قیمتیں ایک سے تین کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے جبکہ دہشت گرد کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، باجوڑ، کرم اور دیگر حساس علاقوں سے ہے۔

سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس فہرست کی تیاری کا مقصد صوبے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ اور اشتہاری عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں