لائبہ کیس؛ والد کو فراڈ سے لوٹے گئے 50لاکھ روپے واپس مل گئے

31

اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ سے امریکا میں داخلے کے نام پر فراڈ کرکے لی گئی رقم والد کو واپس مل گئی جبکہ والد نے کہا کہ میرے ساتھ جو حادثہ ہوا ہے اس سے بھول نہیں سکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فراڈ کا شکار ہونے کے بعد خود کشی کرنے والی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر کا دورہ کیا اور والد سے ملاقات کی۔ چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لائبہ کے ورثا کو 50 لاکھ روپے کی رقم واپس کی گئی، محسن نقوی نے آئی جی پولیس کی موجودگی میں رقم لائبہ کے والد کے حوالے کی۔

محسن نقوی نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی، لائبہ اعجاز کیس میں ہوئی پیش رفت سے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ لائبہ اعجاز کیس میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہمارا فرض تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں