وکلاء کا بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

31

وکلاء تنظیموں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کوئٹہ میں خدائے نور کاکڑ ایڈووکیٹ کے چیمبر کی عمارت کو نقصان پہنچانے کے خلاف جمعرات کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔وکلاء تنظیموں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میٹروپولیٹن عملے نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر وکیل کے چیمبر کی عمارت کو نقصان پہنچایااعلیٰ حکام اس واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں