ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے تھانہ اوتھل کے ایس ایچ او جان محمد جاموٹ نےاسمگلرز کیخلاف بڑی کارروائی کے دوران ایک کروڑ پچپن لاکھ مالیت کی چاندی برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر و اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر آج ایس ایچ اوتھل جان محمد جاموٹ نے ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی کی زیرنگرانی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹویوٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر BFR-023 کو مشکوک جان کر روکا ،دریافت پر کار ڈرائیور نے اپنا نام عبدالرازق ولد محمد حسن قوم رخشانی سکنہ کوئٹہ جبکہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص نے اپنا نام شاہ ولی ولد داؤد شاہ قوم خلجی سکنہ بائی پاس کوئٹہ بتایا ۔
گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 25 کلو گرام چاندی مالیتی ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے کی برآمد ہوئی ،بعد از حسب ضابطہ ضروری کارروائی برآمد شدہ چاندی بمعہ کار برائے مزید قانونی کارروائی حوالے کسٹم حکام کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی لسبیلہ نےایس ایچ اوتھل اور اس کارروائی میں حصہ لینے والے تمام آفیسران و جوانوں کو شاباش دی۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے مزید کہاکہ اسمگلرز کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رہیں گی اس کے علاؤہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں گی جب تک لسبیلہ سے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک لسبیلہ پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔









