خضدار ،شفیق مینگل کی رہائشگاہ پر حملہ ، پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد جاں بحق ، 5حملہ آور بھی مارے گئے، ذرائع

15

خضدار میں پیپلزپارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائشگاہ واقع شہزاد ٹائون کے قریب بدھ کو ایک زوردارد دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میر شفیق الرحمان مینگل کے 14 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

جن میں 5 پولیس اہلکار شامل تھے جب کہ 5 حملہ آور مارے گئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے حملے میں میر شفیق الرحمان مینگل خود محفوظ رہے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنی گئی اور قریبی علاقوں میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ابتدائی دھماکے کے بعد علاقے میں مزید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے خودکش تھے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہاریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اور ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی حتمی تعداد کا تعین کیا جارہاہے۔

دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

جاں بحق افراد میں کامران ولد لعل محمد بخش ،شکیل احمد ولد ماسٹر ولی محمد رئیسانی ،ظفر ولد محمد دین رئیسانی ،منظور احمد ولد حاجی مولابخش ،قربان ملازئی،محمد اسماعیل رئیسانی کریم ولد اللہ بخش سیاہ پاد شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں