کیسکو آپریشن مکران کی سرکاری محکموں سے ملاقات، بجلی بلوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی یقین دھانی۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) آپریشن مکران سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سیف اللہ جاموٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجنئیر مسکان خان لہڑی نے آج پرنسپل تربت میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران متعلقہ محکموں کے ذمے کیسکو کے واجب الادا بجلی بلوں کی ادائیگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سپرنٹنڈنگ انجینئر نے سرکاری محکموں پر بقایا جات کی بروقت ادائیگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں کی بروقت وصولی سے صارفین کو بہتر اور بلا تعطل بجلی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر دونوں محکموں کے افسران نے کیسکو حکام کو واجبات کی جلد اور مکمل ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔
بعد ازاں سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجنئیر آپریشن مکران سرکل نے تربت کے مختلف فیڈرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکوری ٹیموں کی کارکردگی، بجلی بل نادہندگان کے خلاف جاری ڈسکنکشن مہم اور فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ عملے کو ریکوری اہداف کے حصول اور کارروائیوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔









