150

کیسکو کابوجہ کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ 8اور9اگست کو بجلی بندش کا شیڈول جاری

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کی جا رہی ہے،اس سلسلے میں 8اگست اور9اگست کو(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو،اے ون سٹی، واسا، اولڈلیاقت بازار، نیوجان محمد، اولڈجان محمد، جڑسا،خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈسیٹلائٹ ٹائون، انڈسٹریل،منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی،عالم خان فیڈرزسے (روزانہ) صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔

اسکے علاوہ8اگست کے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی، انڈسٹریل بولان،واسااور ایف جی ایس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی،علاوہ ازیں 9اگست کو (بروزہفتہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، تکاتو، داریم فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہرتا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں