127

قصور: دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب

بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث قصور کے کئی دیہات متاثر ہو چکے ہیں اور حفاظتی بند ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح 20.20 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 1 ہزار 395 کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پانی کی اس غیر معمولی سطح نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے، سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پانی کی لپیٹ میں آ چکی ہے اور خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، متعدد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر دریا کے کنارے آباد تمام علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور انخلا کے عمل کو تیز کرنے کیلئے پولیس کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں