شہر قائد میں ملازمت کے نام پر فارم ہاؤس بلائی گئی 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس بک کرانے والے شخص اور خاتون کوآرڈینیٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ موبائل فون لے کر فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 59 لڑکیوں کو ایکٹیویٹی کے نام پر ملازمت کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس بلایا گیا تھا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بلڈرز اور افسران ان کے انٹرویوز اور ملاقات کریں گے۔
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس کی بکنگ وقاص نامی شخص نے کرائی تھی جبکہ لڑکیوں کو وہاں جمع کرنے میں نرگس نامی خاتون کوآرڈینیٹر بھی شامل تھی۔









