ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے دو اعلیٰ افسران، ریجنل ہیڈ آپریشن حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلزخالد گچکی کو 2 اکتوبر 2026 کو خضدار سے کوئٹہ آتے ہوئے قلات کے علاقے رودینجو سے تقریبا سہ پہر تین بجے نامعلوم افراد نے ناکہ لگا کر مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق، دونوں افسران اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ رودینجو کے مقام پر نامعلوم افراد نیانہیں اغوا کرلیا۔واقعے کے اگلے روز ڈرائیور بازیاب ہوکر خضدار پہنچ گیا، تاہم دونوں بینک افسران تاحال لاپتہ ہیں۔ دونوں افسران کے بارے میں اب تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی، جس کے باعث ان کے اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔









