جمعیت طلبا اسلام ملک کے تعلیمی اداروں اور معاشرتی میدانوں میں مثبت کردار ادا کررہی ہے جے ٹی آئی کوئٹہ

46

جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ محمد قصیر خان محمد نعیم حیدری عبد القادر رودینی محمد امین بھنگر حافظ سعید ربانی نیک محمد دلی شکیل احمد حافظ طاہر شعیب مشوانی سلطان ایوبی مطیع اللہ فرہاد اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم علما حق کی رہنمائی اور سرپرستی میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ہمارے نوجوان اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی انہی کی عطا کردہ علمی و اخلاقی روشنی میں سنوارتے ہیں اور علما کرام کی تعلیمات ہی ہمارے لیے صحیح اور محفوظ راستہ دکھاتی ہیں جمعیت طلبا اسلام موجودہ دور کے چیلنجز میں نوجوانوں کے لئے بہترین رہنمائی ناگزیر ہے اور یہ رہنمائی صرف علما حق ہی فراہم کر سکتے ہیں اسی مقصد کے لئے جمعیت طلبا اسلام ملک کے تعلیمی اداروں اور معاشرتی میدانوں میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے تنظیم کردار دینی بیداری اور سماجی خدمت کے شعبوں میں مسلسل جدوجہد کر رہی ہے علما کرام کی سرپرستی میں یہ سفر پہلے بھی جاری تھا اور آئندہ بھی پوری مضبوطی کے ساتھ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں