خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کے فروغ کے حوالے سے لیڈیز کلب کوئٹہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت بلوچستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، خواتین کو تعلیم، ہنر اور بہتر مواقع کی فراہمی سے انہیں معاشی و سماجی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے اور حکومت ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور گرلز گائیڈز بلوچستان کی طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے اور ان کی خدمات و صلاحیتوں کو سراہا۔









