سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مشہور سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ جوائن کرنے والے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ون ڈیزل نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
پوسٹ کے کپشن میں ہالی ووڈ اداکار نے لکھا ’سب نے مجھ سے یہی پوچھا کیا رونالڈو مشہور سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کا حصہ بننے جارہے ہیں‘؟
ون ڈیزل نے دعویٰ کیا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہاں وہ واقعی خاص ہے اور ہم نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کے لیے ایک کردار لکھا ہے، تاہم انہوں نے اس کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔









