امریکی وسط مدتی انتخابات کی ابتدائی مرحلے کے دوران کئی ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ اہم امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق وسط مدتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کے پسندیدہ امیدواروں کی شکست نے حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
فلوریڈا میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ بائرن ڈونلڈز نے گورنر کے لیے ریپبلکن نامزدگی حاصل کرلی تاہم وہ تقریباً 48 فیصد ووٹ لے سکے اور 50 فیصد کی حد عبور نہ کرسکے۔ نومبر کے عام انتخابات میں ان کا مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار اور سابق ریپبلکن ڈیوڈ جولی سے ہوگا۔
اسی طرح فلوریڈا میں ہی سینیٹ کے پرائمری میں ڈیموکریٹ اینجی نکسن نے سابق فوجی افسر الیکس ونڈمین کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔ اینجی نکسن نے انتخابی مہم میں غزہ جنگ اور فلسطینیوں کی حمایت سمیت بائیں بازو کے کئی نکات کو نمایاں کیا جو ان کی کامیابی سبب بنا۔









