ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانا ت کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے جواب دینے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حقوق کا مضبوطی سے دفاع کرے گا، ایران صدر ٹرمپ کی توہین آمیز باتوں کا جواب نہیں دے گا، ہم کسی ایسے شخص سے نہیں سیکھیں گے جس کے ہاتھ بچوں کے خون سے رنگے ہوں ، یہ شخص تحقیر کیے بغیر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکتا ، اُن کی تقریر اور سوچ اتنی ہی توہین آمیز ہے جتنی کہ وہ زبان سے گفتگو کرتے ہیں ۔









