ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کو ملکی حدود سے تجاوز اور بین الاقوامی تجارت میں مداخلت قرار دے دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کر رہا ہے، کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بینکوں اورکمپنیوں کو جائز تجارتی لین دین سے نہیں روکا جا سکتا، امریکی اقدامات محض اقتصادی جنگ کا تسلسل نہیں بلکہ عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں۔









