واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کے لیے کسی چیٹ میں شیئر کیے گئے میڈیا کا پریویو دیکھنا آسان ہو جائے گا۔
یعنی اب کسی چیٹ کو اوپن کیے بغیر ہی آپ کسی کانٹیکٹ کی جانب سے بھیجے گئے میسج میں موجود اسٹیکر، ویڈیوز اور فوٹوز کا پریویو دیکھ سکیں گے۔









