17

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ سشانت مہتا نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کیخلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا

بنگلادیش کے ساتھ کشیدگی کے بعد بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ سشانت مہتا نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور ان کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور بنگلا دیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

منگل کو نئی دہلی میں بنگلا دیش ہائی کمیشن کے باہر سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور بنگلا دیش میں ایک ہندو شخص کے مبینہ قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بنگلا دیشی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ایسے میں بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ سشانت مہتا نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بنگلادیش میں ہندوؤں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور ہم یہاں دو کوڑی کے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل کیلئے 9.2 کروڑ روپے دے رہے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں