بھارت کی خلائی ایجنسی نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کر دی۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہندوستانی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے۔
LVM3-M6 راکٹ نے امریکی ساختہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو زمین کے لو ارتھ آربٹ (low) میں چھوڑا۔
یہ لانچ بھارت کے کم لاگت والے خلائی پروگرام کو فروغ دیتا ہے، جس میں آنے والے سالوں میں بغیر کریو کے مداری مشن اور انسانی خلائی پرواز کے منصوبے شامل ہیں۔
اگر اس سیٹلائٹ کے وزن کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا وزن 6 ہزار 100 کلوگرام (13448 پاؤنڈ) ہے۔









