یومِ آزادی قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کوئٹہ

38

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کوئٹہ محمد امیر حمزہ کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغاں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی، سرینا ہوٹل، مختلف بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے شرکاء کو حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق اپنی اپنی عمارتوں کو قومی پرچموں، برقی قمقموں اور دیگر تزئینی سامان سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ یومِ آزادی قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور شایانِ شان انداز میں منایا جا سکے اور شہر بھر میں جشنِ آزادی کا خوبصورت ماحول نمایاں ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں