مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے مسافر کوچز ، مزدا اور گڈز پرچون ایسوسی ایشن کے صدور حاجی دولت خان لہڑی اوردیگر کے ہمراہ بلوچستان میں شاہراہوں پر مال بردار اور مسافر کوچز پر فائرنگ گاڑیاں جلانے ، ڈرائیوروں و مسافروں کو قتل اور زخمی کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 5 روز میں قومی شاہراہوں کو سفر کے لئے محفوظ نہ بنایا تو تمام تنظیمیں متحد ہوکر احتجاجی تحریک شروع کریں گی جس میں پہیہ جام ، شٹر ڈاؤن سمیت احتجاج کے تمام ذرائع اختیار کئے جائیں گےیہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئے روز مسافر کوچز ، مال بردار ٹرکوں ، بوزرز ، آئل ٹینکروں ، مزدا گاڑیوں پر فائرنگ ، لوٹ مار اور انہیں جلانے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 150 سے زائد گاڑیاں جلائی جاچکی ہیں جن میں موجود اربوں روپے مالیت کا سامان تھاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت کا بڑا انحصار گڈز ٹرانسپورٹ اور مسافر کوچوں پر ہے جن کے ذریعے صوبے کی اشیاءخوردونوش اور دیگر سامان کی ترسیل ہوتی ہے شاہراہوں پر بدامنی کی وجہ سے کوئٹہ سے مختلف شہروںکے لئے ہوائی جہاز کا کرایہ 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرچکا ہے اگر 5 روز میں قومی شاہراہوں کو محفوظ نہیں بنایاگیا تو مشاورت کے بعد احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
شاہراہوں پربدامنی کے واقعات،تاجر برادری کی احتجاج کی دھمکی
21









