انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سوشل میڈیا آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کی ذاتی کامیابیوں کی تشہیر کے لیے استعمال ہونے لگا۔
آئی سی سی نے اپنے آفیشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جے شاہ کی ایک فہرست میں شمولیت کو نمایاں کیا گیا جبکہ وہ فہرست کرکٹ سے متعلق نہیں تھی۔
اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے سخت ردعمل دیا اور آئی سی سی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو کھیل کے بجائے ایک فرد کی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کر رہا ہے۔









