18

ہونڈا کی جانب سے پاکستان میں سِوک سیڈان کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے تعارفی قیمتیں متعارف

جاپانی کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مشہور سِوک سیڈان کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتیں متعارف کروا دی ہیں۔

ہونڈا سِوک نئی قیمتیں

ویریئنٹ تعارفی قیمت بکنگ رقم
سِوک اسٹینڈرڈ 84,99,000 روپے 13,00,000 روپے
سِوک اورئیل 88,34,000 روپے 14,00,000 روپے
سِوک آر ایس (ٹاپ لائن) 1,01,00,000 روپے 16,00,000 روپے
یہ قیمتیں صرف تعارفی نوعیت کی ہیں اور محدود مدت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

نئی سِوک لائن اپ میں موڈرن فیچرز اور معمولی فیس لفٹ شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ ملے۔

کمپنی نے بکنگ شروع کر دی ہے اور فیچرز کی مکمل تفصیل بعد میں ظاہر کی جائے گی۔

آٹو ماہرین کے مطابق، یہ تعارفی قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں