نصیرآباد میں تیزآندھی کے ساتھ موسلاد ھار بارش ،کچے مکانات گرنے سے 22افرادزخمی

41

ڈیرہ مراد جمالی بختیاراباد نوتال لانڈھی سبی ڈیرہ بگٹی لہڑی تمبو ودیگر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے.

مکانات کی چھتیں دیواریں گرنے سے 22 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ مانجھوٹی کینال کو شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیرآب کھڑی فصلیں تباہ لاکھوں روپے کے گھریلو سامان اناج پانی میں بہہ گیا سینکڑوں افراد بے گھر بختیارآباد بھاگ کے درمیان گیارہ ہزار کے وی بجلی کے کھمبے زمین بوس ہونے سے لہڑی بختیاراباد چھلگری ٹنگوٹی دشتی سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل جبکہ متعدد علاقوں میں زمینی راستے بھی کٹ کر رہ گئے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی مقدار میں زبردست اضافہ.

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈیرہ مراد جمالی بختیارآباد، نوتال، لانڈھی ،جھل مگسی ،بھاگ ،سبی، لہڑی، چھتر، فلیجی، تمبو، میرحسن ،مانجھوٹی ،ڈیرہ بگٹی، سوئی، پیر کوہ ،پیر سہری لوٹی ساوتھ، ڈیرہ بگٹی و دیگر علاقوں میں تیز اندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی بختیارآباد بھاگ ناڑی چھلگری ٹنگوٹی نوتال لانڈھی ودیگر علاقوں میں بارشوں اور طوفانی آندھی کے باعث درجنوں گیارہ ہزار کے وی کے بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے جس سے سینکڑوں دیہی اور شہری علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے آمدہ اطلاعات کے مطابق کئی کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچوں و خواتین سمیت 22 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ مانجھوٹی کینال میں ساٹھ فٹ سے زیادہ شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے سینکڑوں افراد بے گھر جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اناج پانی میں بہہ گیا.

ادھر ڈیرہ بگٹی ودیگر علاقوں کا بارشوں کا پانی کچھی کینال سے کراس کرتے ہوے پٹ فیڈر کینال میں پڑنے سے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی مقدار میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ناڑی بینک میں درمیانے درجے کا سیلابی پانی حاجی شہر ڈیم سے ہوتے ہوے بھاگ جلال خان مغیری چھلگری و دیگر علاقوں کی جانب رواں دواں سے جس سے مقامی ابادی کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ضلعی انتظامیہ نے مقامی ابادی کو وارننگ جاری کرتے ہوے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے.

حالیہ بارشوں سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم میں غیر معمولی تبدیلی رونما ہونے سے گرمی کے ستاے ہوے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں