Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

ایچ ڈی پی نے کوئٹہ کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

57

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ ضلع کوئٹہ کے نئی مجوزہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں پارٹی کی جانب سے اعتراضات اور تجاویز الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرایا گیا اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے قائم کردہ حلقہ بندی کمیٹی کے ممبران مرکزی سکیرٹیری اطلاعات قادر نائل، آرگنائزنگ سکیریٹری داود چنگیزی اور سکیریٹری مالیات مجتبی ایڈوکیٹ پر مشتمل کمیٹی اراکین الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہوئے اور پارٹی موقف و تجاویز کا بھرپور دفاع کیا بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کوئٹہ شہر اور تمام حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک واضح موقف رکھتی ہے اس کیلئے پارٹی نے ہمیشہ ایک مثبت اور عوامی مفادات پر مبنی عملی اقدامات کئے ہیں پارٹی ہر طرح کے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ہمیشہ درست موقف پر کاربند رہ کر اپنا کردار ادا کریگی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی بلدیاتی اداروں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک انتہائی اہم اور ضروری فورم سمجھتے ہوئے اس ادارے کی فوری انتخابات کو جمہوریت اور جمہوری عمل کے استحکام کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل قرار دیتی ہے اور چند مہینے قبل کے بلدیاتی انتخابات کے التوا اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کو جواز بناکرعوام کے بنیادی جمہوری حق کی پائمالی کو مسلط فارم 47 کی حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا اور کہا کہ جعلی صوبائی حکومت نے عوام کے حق انتخاب کو ہمیشہ مذاق سمجھ کر اس سے انکار کی روش اختیار کی ہے مگر اب اس حق کو انھیں عوام کو دینا ہوگا بیان میں الیکشن کمیشن سے جلد از جلد حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے اور صوبائی حکومت سیفوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں