10

حنا الطاف کے ساتھ ڈرامہ سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حالیہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہراسانی جیسے ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے خاموش رہنے کے بجائے فوری کارروائی کی۔

کم عمری میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی حنا الطاف بعد ازاں اداکاری کی دنیا میں آئیں اور مختصر عرصے میں اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔ وہ ہمیشہ سے اپنے بے باک مؤقف اور کھل کر اظہار رائے کے باعث جانی جاتی ہیں، اور اس بار بھی انہوں نے ایک اہم مسئلے پر آواز بلند کر کے اپنی جرات کا ثبوت دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں شدید غیر محفوظ اور غیر آرام دہ محسوس کروایا۔ حنا کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی، وہ فوراً صورتحال کی سنگینی کو سمجھ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا بلکہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو بھی رپورٹ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں