حاجی علی مدد جتک کا سریاب کا دورہ‘ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

115

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے حلقہ انتخاب سریاب کادورہ کیا انہوں نے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاحاجی علی مدد جتک نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ڈیجیٹل لائبریری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ لائبریری کے تعمیراتی کام کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے گاہی خان چوک پر زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ہو سکےانہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام کی خدمت ان کا مشن ہےسڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور عوامی سہولیات کے منصوبے جاری ہیں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں