سانحہ گل پلازہ: انتظامی غفلت چالان میں شامل نہیں، پولیس چالان اعتراض لگاکر پھر واپس

10

پراسیکیوشن نے سانحہ گل پلازہ پر ایک بار پھر پولیس چالان کو اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پولیس چالان پر پراسیکیوشن کے اعتراضات برقرار ہیں اور پولیس نے اعتراضات مکمل طور پر دور نہیں کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چالان کے ساتھ منسلک نہیں کی، گل پلازہ کے ڈیزائن میں تبدیلی سمیت انتظامی غفلت کی تفصیلات شامل نہیں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے پولیس کو اعتراضات دور کرکے چالان دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں