عوام کو اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دیدیا گیا، دال چنا، بيسن اور چنےکی قيمتوں ميں مزيد کمی کردی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کی زير صدارت غلہ منڈی ايسوسی ايشن کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس دال چنا، بيسن اور چنے کی قيمتوں ميں مزيد کمی پر اتفاق کیا گیا۔
بعدازاں سلمیٰ بٹ نے کہا کہ دال چنا فی کلو میں 20 جبکہ بيسن فی کلو میں 15 روپے کمی کی جا رہی ہے، اسی طرح کالا چنا فی کلو 15، سفيد چنا فی کلو 10 روپے مزید کمی کی جا رہی ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب ميں گزشتہ ڈيڑھ سال سے دالوں کی قيمت ميں واضح کمی ديکھنے کو ملی۔









