وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام میں بتایا کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کریں گے۔ محسن نقوی کے مطابق اس سہولت کے بعد شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار سے نجات ملے گی۔









