بلوچستان میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر تاجروں اور شہریوں کے شکر گزار ہیں، عوام متحد رہے تو مسائل حل ہوں گی: ہدایت الرحمن

10

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کامیاب شٹرڈان ہڑتال پربلوچستان بھرکے دکانداروں تاجروں،کاروباری حضرات وشہریوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی کال پرپورے ملک کی طرح بلوچستان بھرمیں امن کیلئے بدامنی دہشت گردی بارڈرزوسڑکوں کی بندش اورپٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری کے خلاف سب متحد ہوئے اگرہم متحدرہے توانشا اللہ ہمارے مسائل حل مشکلات وپریشانیوں میں کمی آئیگی۔

الحمداللہ حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھرکی طرح بلوچستان بھرمیں گوادرسے ژوب اور چمن سے حب چوکی کراچی تک عوام تاجروں دکانداروں نے لبیک کرتے ہوئے عمل کیااورکامیاب شٹرڈاون ہڑتال کرکے سرخروہوئے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاقبل ازیں صوبائی نائب امیر زاہد اختر بلوچ، امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے شٹرڈان ہڑتال کاجائزہ لیادکانداروں تاجروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس بات پراطمینان کااظہارکیاکہ اکثرعلاقوں میں دکانداروں تاجروں نے رضاکارانہ طور پر دکانیں تجارتی ادارے بندکیے۔کسی جگہ بھی زبردستی یاجھگڑے کی کوئی اطلاع نہیں ملی انہوں نے اس موقع دکانداروں وتاجربرادری کاشکریہ اداکیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کایہ ہڑتال کسی کے خلاف نہیں بلکہ تاجروں دکانداروں سمیت ہرطبقہ کے مسائل کے حل اور مشکلات وپریشانیوں اوربدامنی سے نجات اورامن کیلئے تھاپیٹرولیم مصنوعات پرلیوی کے نام پرعوام سے بھاری بھتہ وصول کیا جارہاہے بلوچستان کے عوام سے امن نوجوانوں سے روزگارچھین لیاگیاہے روزگارکے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں حکومتی سطح پروردگار نہ ہونے یااقربا پروری وسفارش اوررشوت کی نظرہیں جبکہ تجارت وکاروبار کے دروازے بارڈرزبھی بند کیے گیے ہیں جس کی وجہ سے معاشی حالات بے روزگاری عام ہوگئی ہے اس بے روزگاری نے غربت میں اضافے کیساتھ بدامنی میں بھی بہت بڑااضافہ کردیاہے۔

بے گناہ لاتعلق نوجوان کوماورائے عدالت وآئین غائب کیے جارہے ہیں کوئی عدل وانصاف اورسننے والا نہیں۔ان حالات میں بلوچستان کے نوجوان جائے توکہاں جائے۔حکومت یہاں کے عوام کوانصاف وحقوق فراہم کریں نوجوانوں کوروزگاردینے کیساتھ قانونی تجارت کیلئے تمام بارڈرزکھول دیے جائیں۔امن وامان بحال کریں شاہراہوں کوبدامنی ودہشت گردی سے پاک کریں ناراض لوگوں سے نیک نیتی اخلاص سے مذاکرات کرکے انہیں قریب کریں طاقت غرور گولی وگالی دھونس دھمکی سے مسائل مشکلات نفرت وبدامنی اورزدوانامیں اضافہ ہوگا۔

جماعت اسلامی امن کیلئے بدامنی دہشت گردی بارڈرزوسڑکوں کی بندش اورپٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری کے خلاف ہرسطح جمہوری مذاہمت جاری رکھے گی انشااللہ بلوچستان کے عوام کوجماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے امن حقوق اورروزگارفراہم ہوگاسب ملکر جماعت اسلامی کاساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں