گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے پاکستان کینو اینڈ کایاک فیڈریشن کےسیکرٹری صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی شاہزادہ حیات اللہ خان درانی اور ہنہ جھیل میں واقع انٹرنیشنل کینوئنگ اینڈ روئنگ اکیڈمی کےسرپرست قبائلی و سماجی رہنما ایڈووکیٹ عبدالستار خان درانی و ممتاز قبائلی اور سماجی رہنما ندیم احمد خان جوگیزئی کی ملاقات،ملاقات کے دوران جناب شاہزادہ حیات اللہ خان درانی نے گورنر بلوچستان کو ہنہ جھیل میں واقع حیات درانی کینوئنگ اینڈ روئنگ اسپورٹس اکیڈمی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ (HDWSA) اور پاکستان کینو اینڈ کایاک فیڈریشن کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گورنر نے کینوئنگ اور روئنگ کو فروغ دینے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان کینو اینڈ کایاک فیڈریشن کی ترقی اور بحالی کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام اباد کو تحریری طور پر مثبت احکامات جاری کرنے کے لیے تاکید کی جائے گی ۔
29









