سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

25

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 494 ڈالر پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 773 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے پر آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں