پشتونخو املی عوامی پارٹی کربلا علاقائی یونٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس

46

پشتونخو املی عوامی پارٹی کربلا علاقائی یونٹ کیجنرل باڈی کا اجلاس تحصیل سرانان کے سیکرٹری عنایت اللہ کاکڑ کی صدارت ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے خصوصی شرکت کیاجلاس میں کربلا میں پارٹی کی سیاسی و تنظیمی فعالیت پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے مختلف فیصلوں سمیت ذمہ داریاں سونپی گئیںاجلاس سے پارٹی کے مرکزی ایڈیشل سیکرٹری مالیات آغا سید لیاقت علی، مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال، صوبائی صدر عبدالقہار ودان، ضلع سیکرٹری عمر خان ترین، سینئر معاون سیکرٹری حاجی اکبر ، سید امین اللہ بشر، سید شاہ ولی آغا نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پشتونخواوطن کی موجودہ صورتحال میں کوئٹہ کا جرگہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگاصوبے میں جاری بدامنی کی لہر سے صوبے بھر میں سخت تشویش پھیل گئی ہےپشتون قوم پر معیشت، کاروبار، روزگار اور تجارت کے دروازے بند کردیے گئے ہیں گاڑیاں جلانےاوراملاک کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں جاری ہیں عوام کی مرضی و منشاء کے برخلاف اور تاریخی جغرافیائی پس منظر کو نظرانداز کرکے نئے ڈویژنز و اضلاع کے نام پر جاری فارم 47حکومت کے اقدامات عوام کو کسی صورت قبول نہیںمقررین نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے ڈیمز جیسے اہم منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی ضرورت اس امر کی ہے کہ بلا تاخیر بارانی و سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ہر علاقے میں ڈیمز تعمیر کیے جائیں مقررین نے کہاکہ پشین میں بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت ملنے والے فنڈز من پسند افراد اور ٹھیکیداروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں جس کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے مقررین نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کلی کربلا اور ضلع پشین میں پارٹی کو مزید منظم و فعال بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں