کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کے بحران شدت اختیار کرگیا

30

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بد رالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے۔

آٹے کی قلت کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کی بڑی وجہ گندم کی ترسیل کی بحالی کا نہ ہونا ہے اگر ترسیل بحال نہ ہوئی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

شہر میں 50 کلو آٹے کا تھیلا 6 ہزار سے بڑھ کر 7 ہزار روپے تک جا پہنچاگندم کی محدود دستیابی کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے صورتحال یہی رہی تو بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب ملک بھر میں گندم کی ترسیل کو یقینی بنائے تو گندم بحران پر قابو پایاجا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں