جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے پاکستان کی سفارتی کوششیں، فیلڈ مارشل کا اہم دورہ ایران مکمل

14

جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھلنے کے معاملے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل کا وزیر داخلہ کے ہمراہ کیا جانے والا یہ دورہ امریکہ، ایران تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔

اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد تعطل ختم کرنے، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں