پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں 233 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا

45

پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سالانہ فیس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی گئی۔

فیسوں میں 233 فیصد سے زائد اضافے کا اطلاق رواں سال نئے داخلے لینے والے طلبہ پر ہوگا، جبکہ گزشتہ سال تک داخل ہونے والے طلبہ پرانی فیس ہی ادا کریں گے۔

نئی فیسوں کے مطابق سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کو اب سالانہ 50 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی، جبکہ اس سے قبل سالانہ فیس 15 ہزار روپے مقرر تھی۔

فیسوں میں اضافے کے باعث نئے داخلے لینے والے طلبہ کو گزشتہ سال کے مقابلے میں سالانہ 35 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ تاہم پہلے سے زیر تعلیم طلبہ کے لیے فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور وہ سابقہ شرح کے مطابق فیس ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں