لیویز میں جعلی ترقیوں کا اسکینڈل بے نقاب متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

90

کوئٹہ /اینٹی کرپشن کا مبینہ طور پر بڑا ایکشن لیویز میں جعلی ترقیوں کا اسکینڈل بے نقاب متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، چار گرفتار ضلع زیارت میں بھی سینئر لیویز کو نظرانداز کر کے کم مدت والوں کو اچانک ترقی دینے کی مبینہ اطلاعات، سامنے ائی ہے

لیویز فورس بلوچستان میں مبینہ طور پر جعلی اور غیر قانونی ترقیوں کے انکشاف پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انکوائری میں سامنے آیا کہ ژوب میں 20 اور کچھی میں 6 اہلکاروں کو بغیر منظوری جعلی احکامات کے ذریعے ترقی دی گئی، جبکہ قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی غیر قانونی ترقیوں کی تصدیق ہوئی
تحقیقات کے مطابق ریکارڈ میں رد و بدل، جعلی دستخط اور بوگس دستاویزات تیار کرنے میں کئی اہلکار ملوث تھے، جن میں سے سابق سیکشن آفیسر جمشید گل، لیویز محرر سید عابد شاہ، رسالدار محمد طاہر اور سلیم لاشاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں
ذرائع کے مطابق ضلع زیارت میں بھی سینئر لیویز اہلکاروں کو نظرانداز کرکے کم تجربہ رکھنے والوں کو اچانک ترقی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کی تحقیقات بھی شروع کر دی جائے اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں