الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تحریک لبیک کوانتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابی نشان کرین واپس لے لیا گیا ہے۔









