مستونگ،آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاںبحق جبکہ 5زخمی ، ایل پی جی باؤزر سمیت 3ٹرالر جل کرخاکستر ہوگئے

فائل فوٹو 19

مستونگ کے علاقے میںآئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاںبحق جبکہ 5زخمی اور ایل پی جی باؤزر سمیت 3ٹرالر جل کرخاکستر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل کو مستونگ میںاین 65قومی شاہراہ پر محمد حسنی چیک پوسٹ کے قریب واقع ضیاء اللہ ہوٹل کے مقام پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے گیس باؤزراور ٹرالر کو نشانہ بنایا۔

جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور شکیل احمد جاںبحق جبکہ 5افراد راجہ ،پیدان گل ،رحمت اللہ ، رحمان ،شائستہ شاہ زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے ایک گیس باؤزر اور 2ٹرالر آگ لگنے سے جل کرخاکستر ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں