چند روز قبل ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئے تھے، لیکن ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ پس پردہ دونوں فریقین کے درمیان سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور دونوں فریق معاہدے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا یہ بیان غیر معمولی ہے کیونکہ موجودہ منظرنامے میں امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ بیٹھک کے امکانات نظر نہیں آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کو دو ہفتوں کی جنگ بندی پر رضامند کیا اور بطور ثالثی اسلام آباد میں امریکا اور ایران کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی مذاکرات میں امریکی وفود کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے علاوہ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل تھے۔









