Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

72

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 20 ڈالر بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ‏ایران کا جواب مسترد کر دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران کے نام نہاد “نمائندوں” کی طرف سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا ، یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں