بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ انفینٹ فارمولا اور ملک پاؤڈر کے خلاف کریک ڈاؤن، 22 فوڈ مراکز کو جرمانے، 2 یونٹس سیل

9

وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے ہمراہ غیر رجسٹرڈ، غیر لیبل شدہ اور ناقابلِ سراغ ملک پاڈر و انفینٹ فارمولا کے خلاف خصوصی کریک ڈان جاری ہے۔ کوئٹہ، خضدار، حب، صحبت پور اور لورالائی سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 22 فوڈ مراکز کو جرمانے، 29 کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ 2 یونٹس سیل کیے گئے۔

کوئٹہ میں جاری خصوصی مہم کے دوران 54 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ جوائنٹ روڈ پر مراکز کی انسپیکشن کے دوران 4 یونٹس کو جرمانہ اور ایک پراسیسنگ یونٹ سیل جبکہ غیر لیبل شدہ انفینٹ فارمولا اور ملک پاڈر ضبط کیا گیا۔ ناقص صفائی، کھلے کچرے دان، مکھیوں کی موجودگی، غیر محفوظ اسٹوریج اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھی متعدد کارروائیاں کی گئیں۔

مسجد روڈ اور فاطمہ جناح روڈ پر معائنے کے دوران غیر رجسٹرڈ انفینٹ فارمولا کے 180 کارٹن ضبط کیے گئے جبکہ ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر کا مخصوص حصہ سیل کیا گیا۔ متعلقہ مصنوعات کی رجسٹریشن، لیب رپورٹس اور لائسنس کی دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر اسٹاک بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے تحویل میں لے لیا۔اسی طرح نواں کلی اور عبدالخالق روڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے 25 کلوگرام غیر مصدقہ ملک پاڈر ضبط جبکہ ایک جنرل اسٹور کو ممنوعہ اشیا اور لیبلنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خصوصی مہم کے ساتھ دودھ ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ملک سیفٹی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں دودھ کے معیار و ملاوٹ کی روک تھام کیلئے دودھ کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں جنرل اسٹورز، بیکنگ یونٹس، ریسٹورنٹس، جوس شاپس اور دیگر فوڈ بزنسز کی بھی مسلسل نگرانی کیلئے انسپیکشن ٹیمیں متحرک ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے غیر رجسٹرڈ اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا دودھ و ملک پاڈر کے خلاف خصوصی مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں