ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے وفاق المدارس کے نمائندوں اور دیگر علما کرام کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر انعام الحق، وفاق المدارس کے نمائندوں، پولیو پروگرام کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں جاری پولیو مہم کے دوران مدارس میں 100 فیصد پولیو کوریج یقینی بنانے، بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے، جبکہ مہم کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں اور انکاری کیسز (Refusals) کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے علما کرام اور وفاق المدارس کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مدارس میں موجود تمام بچوں کی 100 فیصد کوریج یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں









