21

تندوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 11سیل

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے نوٹس لیتے ہوئے شہر میں تندور وں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ نے پرنس روڈ، مسجد روڈ، قندہاری بازار اور پٹیل باغ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 70 تندوروں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزیوں پر 26 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ 11 تندور سیل کر دیے گئے۔انتظامیہ نے کم وزن روٹی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں