عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار سکیش چندرشیکھر کے درمیان مبینہ تعلقات سے متعلق ایک نیا خط سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خط میں سکیش نے نورا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے تعلق ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔
چندر شیکھر نے خط میں دعویٰ کیا کہ اس نے نورا کو مراکش کے شہر کاسابلانکا میں گھر خریدنے کے لیے کروڑوں روپے فراہم کیے تھے۔ انھوں نے نورا کو مبینہ طور پر چیلنج بھی کیا کہ وہ اس دور کی دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی سامنے لے آئیں۔
خط میں سکیش نے مبینہ واٹس ایپ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نورا کو اس کی شناخت اور اثر و رسوخ کا علم تھا اور وہ مہنگی اشیا جیسے برکن ہینڈ بیگز، بی ایم ڈبلیو اور رینج روور میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
سکیش چندر شیکھر نے ایک مبینہ گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نورا نے رینج روور کو ’خوبصورت اور نمایاں گاڑی‘ قرار دیا تھا۔









